سینیٹر وقار مہدی اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

0
52
senate

سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گول پوسٹ کو آگے بڑھا دیتی ہے

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹ کا ہے مجھے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا بین الاقوامی سامراج کو پاکستان اور چین کے تعلقات کھٹک رہے ہیں ہیں آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا دیا گیا قرضہ چین کو ادائیگیوں کے لیے استعمال تو نہیں ہوگا پاکستان کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی سامراج کے چنگل سے نکلنا ہوگا ، چھوٹے صوبوں کے ساتھ پھر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز کو کم کیا گیا ہے میرا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے ۔ سندھ کو سیلاب کے حوالے سے جو گرانٹ ملنا تھی آج تک نہیں ملی ،

سینیٹ اجلاس ،سینیٹر وقار مہدی اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کہا گیا کہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اصل میں یہ گدھے 2018 میں پیدا ہوئے لیکن گنے اب گئے، یہ گدھے چند مہینے پہلے یتیم ہو چکے،2018 میں گدھے کی پیدائش کے الفاظ پر سینیٹر فوزیہ ارشد اور سیف اللہ ابڑو نے سخت احتجاج کیا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب چئیرمین اس کو پٹہ ڈالیں، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے گدھے کی پیدائش کے الفاظ حزف کروا دیے ،اپوزیشن نے نعرے لگائے یہ پاگل ہے اس کا علاج کرایا جائے،

سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث شروع ہوتے ہی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس میں اپوزیشن ارکان نے ملک کو معاشی بدحالی کے دہانے پر لے جانے پر موجودہ حکمرانوں پر تنقید کی اور حکومتی اراکین نے آئی ایم ایف کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرایا،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply