فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان سینیٹ بھی میدان میں آگئی:حملے روکنے کا مطالبہ

0
48

لاہور: سینیٹ میں‌بھی فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف قراردادمذمت ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ آف پاکستان میں بھی فلسطینیوں پراسرائیلیوں کے مظالم کے خلاف پاکستان سینیٹ نے بھی اہم فیصلے کرنے کے اجلاس بلا لیا ہے ،

ذرائع کے مطابق اس قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پراپنے ظلم وتشدد کا سلسلہ روکے اورفلسطینیوں کے حق آزادی کوتسلیم کرتے ہوئے واپس اپنی پوزیشن پرجائے ،

 

 

سینیٹ میں یہ قرارداد پیش کی گئی جس پر 49 حزب اختلاف کے سینیٹرز نے دستخط کیے تھے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ پر قاتلانہ حملوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدترین فلسطینی زمینوں پر جاری پرتشدد اور غیرقانونی قبضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ فسلطینی ہجرت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں ، اسرائیلی افواج نے مساجد پرحملے کیے ، مساجد کے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس ، اسٹن گرینیڈ اور ربڑ سے ملے اسٹیل کی گولیوں کا استعمال کیا۔

غزہ میں سیکڑوں فضائی حملوں میں کم از کم 212 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں ، جن میں 61 بچے اور 37 خواتین شامل ہیں۔ قریب 34،000 فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے اقدامات کو کوئی معمول نہیں بن سکتا جو بین الاقوامی انسانیت سوز قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سینیٹ میں اس قرارداد میں کہاگیا ہے کہ زخمی تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں اوراسرائیلی افواج نے ہسپتالوں اورامدادی کیمپوں پربھی حملے کرکے ان کے زخموں پرمرہم پٹیاں کرنے سے بھی روک دیا ہے

سینیٹرشیریں رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرعالمی برادری نے اس موقع پراسرائیل کولگام نہ ڈالی تومعاملہ سینگین ہوجائے گا جس کی صورت میں دنیا میں امن کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں‌

Leave a reply