سینٹ کے ارکان دنیا کے اہم ممالک کو کشمیر میں بھارتی چہرے سے آگاہ کریں گے. چیئرمین سینٹ کا اعلان
چیئرمین سینٹ کا عالمی برادری کی سینٹ اور اسلمبلی کے نمائندوں سے ٹیلی فونگ رابطے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح وہ اہم ممالک کے نمائندگان سے رابطہ کریں گے. اہم ممالک کے قومی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام کیا چاہتی ہے اور وہاں کی عوام کس طرح بھارتی قبضے سے چھٹکارہ چاہتےہیں ان حالات پردنیا کو آگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؛ ساتھ ہی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کلسٹربموں کے استعمال پر بھی آگا ہ کیا جائے گا.انہوں نے عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.
واضح رہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ فوجیوں میں اضافہ کرنے کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں. اس پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے،