اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ووٹ لینے کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے موجودہ چیئرمین صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ لینے کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس پہنچ گئے
اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہاکہ وہ آج ووٹ لینے کے لیے آئے تھے حمایت کی ضرورت پڑی تو یوسف رضا گیلانی کے پاس دوبارہ آ جاوَں گا
اس موقع صادق سنجرانی نے کہاکہ گیلانی صاحب ہمارے بڑے ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے
دوسری طرف اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ صادق سنجرانی وفد کیساتھ مبارکباد دینے آے تھے ، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کر یگی ،








