سینیٹ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں‌ مبینہ جعلی لائسنسز پر شیری رحمان کی حکومت پر کڑی تنقید

0
40

سینیٹ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں‌ مبینہ جعلی لائسنسز پر شیری رحمان کی حکومت پر کڑی تنقید

باغی ٹی وی :سینیٹ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں‌ مبینہ جعلی لائسنسز کا معاملہ کمیٹی میں زیر بحث آیا جس میں‌ شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا تھا،

وزیر اور سیکٹری ایوی ایشن کے بیانات مختلف تھے، ہمیں واضع طور پر بتایا جائے جعلی لائسنسز کا معاملہ کیا تھا،

سیکٹری ایوی ایشن کے خط میں کہا کسی پائلٹ کا لائسنس جعلی نہیں، آج تک ہمیں نہیں پتا وزیر کا بیان صحیح ہے یا سیکٹری ایوی ایشن کا، متضاد بیانات دے کر ایئرلائین کو کیوں کریش کرایا گیا؟
طیارہ حادثے میں دونوں پائلیٹز کے لائسنس غیر مستند نہیں تھے، حادثے رپورٹ پیش کرنے وقت جعلی لائسنس کا معاملہ اٹھا یا گیا جس سے پوری ایئر لائن کریش ہو گئی،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا گیا، لائسنسز کے معاملے کو اس کمیٹی میں حل کیا جا سکتا تھا،سینیٹر شیری نے سوال کیا کہ جہاز حادثے کو لائسنس کے معاملے کیوں جوڑا گیا؟

گزشتہ اجلاس میں کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا،آج اجلاس میں معاملے پر وضاحت دی جائے،

Leave a reply