سینیٹ الیکشن، کے پی سے پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب:پی پی کے فرحت اللہ بابر کو شکست

پشاور:سینیٹ الیکشن، کے پی سے پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب:پی پی کے فرحت اللہ بابر کو شکست ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 5 کے غیرسرکاری نتائج آگئے جن کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواتین کی 2، ٹیکنوکریٹس کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار ثانیہ نشترسینیٹر منتخب ہوئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار فلک ناز بھی خواتین کی نشست پر کامیاب قرار پائیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ثانیہ نشستر کو 56 ووٹ اور فلک ناز کو 51 ووٹ ملے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار گوردیپ سنگھ جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد محسود کامیاب قرار پائے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارمحمد ہمایوں خان بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرسینیٹر منتخب ہوئے تاہم اپوزیشن اتحاد کے امیدوار فرحت اللہ بابر ٹیکنوکریٹ کی نشست پرہار گئے۔

Comments are closed.