سینیٹ الیکشن:سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

0
34

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن:سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا ارادہ ابھی ایک دودن تک کراچی چھوڑنے کا نہیں تھا

ادھر اطلاعات کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونے ہیں جس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں گہما گہمی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ سے اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کراچی جائیں گے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اچانک اسلام آباد جانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب جی ڈی اے اورایم کیو ایم کی طرف سے مثبت ردعمل ملنے میں ناکامی ہوئی ، اس کےبعد آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کوذمہ داری دیتے ہوئے اسلام آباد میں جوڑتوڑ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a reply