کشمیری رہنمایاسین ملک اور آپا آسیہ اندرابی کے حق میں‌ سینٹ کا قابل تحسین اقدام

باغی ٹی وی رپورٹ : کشمیری رہنما یاسین ملک اور آپا آسیہ اندرابی کے حق میں‌ سینٹ میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کر لی گئی . ایوان بالا میں کشمیری رہنما اور آزادی کے لیے لڑنے والے کشمیری ہیرو یسین ملک پر بھارت فوج کے ظلم کی شدید مزمت کی گئی اور ان کو تہاڑ جیل میں رکھ کر ان پر انسانیت سوز ظلم کیے جانے کو سختی سے رد کیا گیا ہے.

ایوان بالا نے عالمی برادردی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری رہنماؤں پر بھارتی مظالم کانوٹس لے اور یسین ملک سمیت تمام کشمیری سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے . اسی طرح کشمیری خاتون رہنما آپا آسیہ اندرابی کی بے جا حراست کے خلاف بھی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت سخت ایکشن لے اور بھارت کو عالمی سطح پر مجبور کرے کہ وہ کشمیری رہنماؤں کو فی الفور آزادکرے


اسی طرح قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ تمام کشمیریوں‌کو بے حراست سے آزاد کیا جائے ان پر ظلم و ستم اور تشدد کو ختم کیا جائے
اسی طرح کشمیریوں‌کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قرادوں‌پر عمل کیا جائے .

Shares: