سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس، قومی ایئر لائن کے سی ای او کی غیر موجودگی کا سخت نوٹس

0
44

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پاکستان کی قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفسیر کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو اہمیت نہ دینا پارلیمان کے وقار کو کم کرنے کے مترادف ہے اور حکام کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں‌ سینیٹرز شیری رحمن، حاصل خان بزنجو، ثمینہ سعید، منظور احمدکاکڑ، مولا بخش چانڈیو، مومن خان آفریدی اور فیصل جاوید کے علاوہ سول ایوی ایشن کے وزیر غلام سرور خان، سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفسیر کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو اہمیت نہ دینا پارلیمان کے وقار کو کم کرنے کے مترادف ہے اور حکام کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اراکین سینیٹ نے کہا کہ یہ مسلسل تیسری دفعہ ہورہا ہے۔ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلقہ ایجنڈا پر بحث کو کمیٹی کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔ کمیٹی کو محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی پیش گوئی، سیلاب سے متعلق وارننگ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ہوا بازی کے شعبے اور قومی سطح پر موسمی پیش گوئی کے علاوہ فلڈ فور کاسٹنگ اور فلڈ وارننگ بھی دی جاتی ہے۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 97 کے قریب سٹیشن آبزویشن کرتے ہیں۔ تقریباً50 فیصد سٹیشن پرانے ہو چکے ہیں تاہم ان کی اپ گریڈیشن کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے تعاون سے 5 سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے130 شہروں کے موسم کی معلومات ٹیلی فون پر لی جا سکتیں ہیں۔ جبکہ ہیٹ ویو کے بارے میں بھی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

Leave a reply