سینیٹ میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کا بل کثرت رائے سے منظور
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈنیٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو دوبارہ تشکیل دینے کا بل 2022 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد بل پیش کئے گئے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل سینیٹر سرفراز بگٹی نے پیش کیا جو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا سینیٹ میں قومی کمیشن برائے حقوق طفل ترمیمی بل 2022 بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی
اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایکٹ 2021 کی تنسیخ کے بل کی منظوری کی گئی جو سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا تھا بل کا مقصد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسے ایم ٹی آئی ایکٹ کا خاتمہ ہے۔
بل کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تشکیل دی جائےگی، کونسل میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ تین سول سوسائٹی کے ممبران شامل ہوں گےایک فلاحی سرگرمیوں سےوابستہ شخصیت ، قانونی پروفیشنل اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شامل ہوں گے جب کہ 5 میڈیکل پروفیشنل کونسل میں شامل ہوں گے۔
بل کے مطابق کونسل میں صوبوں کے نامزد کردہ سرکاری اورنجی میڈیکل یونیورسٹیوں اورکالجز کےوی سی یا پرنسل شامل ہوں گے، وفاق کے نامزد کردہ میڈیکل یا ڈینٹل یونیورسٹیز یا کالجز کے وی سی یا پرنسپل بھی کونسل میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ سرجن جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروس سے ایک رکن شامل ہوں گے، وزیر اعظم ممبران میں سے کونسل کا صدر مقرر کریں گا۔
نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی
بل کے تحت قومی میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ میں چیئرمین ایچ ای سی، صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان شامل ہوں گے، کونسل کی منظور کردہ تاریخوں پر داخلے کے لیے میڈیکل اینڈ ڈیٹنل کالج ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ہوگاداخلےکے لیے ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنے پر میڈیکل یا ڈینٹل کالج کی ڈگری نہیں دی جائےگی۔
بل میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت ہاؤس جاب یا انٹرن شپ کے لیے اسپتال یا اداروں کو توثیق دےگی، وفاقی حکومت اسپیشلسٹ بورڈز کی بھی توثیق کرےگی، اگرکوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرےگا تو اس کی توثیق واپس لےلی جائےگی، توثیق کے بغیر ادارہ چلانے پرپانچ سال تک قید بامشقت اور 10 ملین روپے تک جرمانہ ہوگا، جعلی رجسٹریشن پر خود کو ڈاکٹر لکھنے والے کو 6 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا
اسی طرح یوان میں توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2022ء بھی پیش کیا گیا جسے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کیا اسے بھی چئیرمین نے متعلقہ کمیٹی کو بھی دیا۔ سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹیری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء ایوان میں پیش کیا گیا اور اسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کی جانب سے آئین کی دفعہ 215, 218, 228 میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے صادق سنجرانی نے دفعات میں ترامیم سے متعلقہ بل کمیٹی کو ارسال کردیا۔