سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، شاہ محمود کی رات گئے کراچی آمد
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رات گئے کراچی پہنچ گئے کراچی ائیرپورٹ پر شاہ محمود قریشی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں نے ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی عہدیداروں نے شاہ محمود قریشی کو سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تحفظات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاملات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہےکہ کہ پی ٹی آئی سندھ کے تین ریجن کے عہدیداروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھا ہے جس میں سندھ سے سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی سینیٹ کے لیے نامزدگی پر بھی تحفظات کیے گئے ہیں