مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں ، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے “خفیہ” بیلیٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا،
65 ووٹ والے ہار گئے
36 ووٹ والے جیت گئےپاکستانیوں 2018 کا الیکشن اب سمجھ آیا ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مانڈوی والا کے خلاف 32 ووٹ آٸے ہیں تو سنجرانی کے حق میں بھی 32 ووٹ ہی آنے چاہیے تھے 13 ووٹ چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے،
نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں ، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے “خفیہ” بیلیٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا انشاءاللہ 🐅
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
انہوں نے لکھا کہ 65 ووٹ والے ہار گئے، 36 ووٹ والے جیت گئے، پاکستانیوں 2018 کا الیکشن اب سمجھ آیا ؟
اگر مانڈوی والا کے خلاف 32 ووٹ آٸے ہیں تو سنجرانی کے حق میں بھی 32 ووٹ ہی آنے چاہیے تھے 13 ووٹ چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے@kdastgirkhan @MaryamNSharif https://t.co/cQKaHiSAfk
— Zakir Nawab (@nawab_zakir) August 1, 2019
واضح رہے کہ سینیٹ میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں،








