باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہوا،سینیٹ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا تذکرہ بھی کیا گیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوری 2019 سے 2022 تک ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تفصیلات پیش کرنے کے دوران سینیٹ میں شور شرابہ چور چور گھڑی چور کے نعرے لگائے گئے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر استمعال کرنے پر فی گھنٹہ دو لاکھ 75 ہزار روپے اخراجات آئے مجموعی طور پر434.43 ملین روپے اخراجات آئے، عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، کمانڈنگ آفیسر 06 /ایوی ایشن سکوارڈن کی جانب سے تیار اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کئے گئے،تین سال کے دوران عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر 43کروڑ 44لاکھ روپے کا خرچ آیا ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات سال 2 ہزار 19 سے مارچ 2022 تک پیش کی گئی ہیں،سینیٹ میں پیش دستاویزات میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر پر اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی گھنٹہ تخمینہ لگایا گیا، سابق وزیر اعظم نے کل 1 ہزار 579 اعشاریہ 8 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، سال 2 ہزار 19 میں 4 سو 79 سے زائد گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا، ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 131 اعشاریہ 94 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا،سال 2 ہزار 20 میں 522 گھنٹوں کی مد میں اخراجات 143 ملین روپے سے زائد آئے، سال 2 ہزار 21 میں سابق وزیر اعظم نے 450 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں 123 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا، جنوری 2 ہزار 22 سے مارچ 2ہزار 22 تک ہیلی کاپٹر 127گھنٹے استعمال ہوا، عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اس دوران اخراجات کا تخمینہ 35 ملین روپے سے زائد لگایا گیا،
ایوان میں پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج کیا، ایوان میں شور شرابا ،چئیرمین سینیٹ نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا، شہادت اعوان نے کہا کہ کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے اخراجات 45 روپے فی کلو میٹر ہیں ،یہ کون سا ہیلی کاپٹر ہے جس کے یہ اخراجات ہیں،شہزاد وسیم نے کہا کہ اشتہاریوں کو لانے اور لے جانے جہازوں کے خرچے کون برداشت کر رہا ہے،
اشتھاریوں کے کارگو جہاز بنے ہوئے ہیں ، شہادت اعوان نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے ، مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ یہ لوگ لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے،ان کو معلوم ہونا چاہۓ کہ فلائنگ گھنٹے ہوتے ہیں،فلائٹس کے کۓ کلو میٹر کا نہیں گھنٹوں کا حساب ہوتا ہے،
سنیٹر تنگی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر سوال کیا اور کہا کہ سابق وزیر اعظم اور وزرا کہتے رہے ہیلی کاپٹر فی کلومیٹر 55 روپے میں پڑتا ہےتین سال مین پچھلی حکومت کے سرکاری افسران کو ٹائٹ کرنے کا شور کیا مگر گھر سے پی ایم ہاوس تک نو اعشاریہ تین کلومیٹر کا فاصلہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کرتے رہے ان کا ایک دن کا ہیلی کاپٹر کا خرچہ آٹھ لاکھ تھا جو کہ آٹھ سو مزدرون کی دیہاڑی کے برابر تھا یہ معاملہ پی اے سی نے نوٹس لیکر نیب کو بھیجا ہے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کے جواب پر بہرہ مندتنگی نے اعتراض شور شرابہ کیا، وزیر مملکت شہادت ایوان کی درخواست پر چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجوا دیا
ڈاکٹر شہزاد وسیم قائد حزب اختلاف سینیٹ نے کہا کہ کل پی ٹی آئی اور ق لیگ نے پنجاب میں ثابت کیا کہ بڑے مفاد کے لئے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں کہا گیا ہم پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ہم پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے جلد عام انتخابات ہوں گے ہم دوبارہ حکومت بنائیں گے
سنیٹ اجلاس میں سنیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پروں والی سائیکل پر وزیر اعظم ہاوس آتے جاتے رہے پہلے کہا ڈنمارک کا وزیر اعظم سائیکل پر جاتا ہے میں بھی جاوں گا پھر پروٹوکول میں عوام کو گھنٹوں گھنٹوں ذلیل کیا،سنیٹر پلوشہ خان عمران خان کے ہیلی کاپڑ کے تذکرے پر پر پی ٹیآئی ارکان نے احتجاج کیا، مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ یہ لوگ لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے،ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ فلائنگ گھنٹے ہوتے ہیں،فلائٹس کے کلو میٹر کا نہیں گھنٹوں کا حساب ہوتا ہے،
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟