بریک ڈاؤن انکوائری; سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وزارت توانائی کو آخری وارننگ دے دی

jamshoro

بریک ڈاؤن پر انکوائری; سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وزارت توانائی کو آخری وارننگ دے دی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے وزارت توانائی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر محکمانہ انکوائری کیوں نہیں کی جارہی؟، آئندہ اجلاس تک انکوائری کمیٹی تشکیل نہ دیئے جانے پر معاملہ نیب یا ایف أئی اے کے حوالے کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ بریک ڈاؤن پر کمیٹی ہدایات کے باوجود محکمانہ انکوائری کمیٹی نے بنانے پر ارکان نے پاور ڈویژن حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جبکہ چیئرمین کمیٹی نے وزیر مملکت کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا 5 ہفتے گزر گئے، کمیٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، ارکان نے بلوچستان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
ارکان نے کہا کہ 90 فیصد بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سیلاب میں تباہ گھروں کو بھی ابھی تک بلز بھیجے جارہے ہیں۔ سیکریٹری پاور نے یقین دہانی کروائی کہ رپورٹ تیار کرکے ممبران کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

Comments are closed.