اسلام آباد :سینیٹ میں سات ووٹ مسترد:یہ چیلنج کیوں نہیں کیا جاسکتا،معاملہ دلچسپ صورتحال اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق پرائیذڈنگ افسر کے سات ووٹ مسترد کرنے سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی ہدایات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے

اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے خیالات اورتحفظات بیان کیے جارہے ہیں جن کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے سے ووٹ درست تصور کیا جائے گا،

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت امیدوار کے نشان یا نام پر مہر لگانے سے بھی ووٹ درست تصور کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق امیدوار کے نام یا خانے میں ایک یا ایک سے زائد مہر لگانے سے بھی ووٹ درست تصور کیا جائے گا،

یہ بھی لکھا جارہا ہےکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے نصب پولنگ بوتھ میں درج ہدایات میں بھی کسی خاص جگہ مہر لگانے کا ذکر نہیں-

دوسری طرف جو رائے بڑی مضبوط بن کرسامنے آرہی ہے اس کے مطابق سینیٹ سیکرٹیرٹ کا معاملہ طریقہ کاراپنا ہے جسے آئینی طورپرکسی عدالت یا ٹریبونل میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا

Shares: