علی ترین سینیٹر:فیصلہ ہوگیا:جہانگیرترین نے بھی کپتان کوخوشخبری سنادی

0
54

اسلام آبا د:علی ترین سینیٹر:فیصلہ ہوگیا:جہانگیرترین نے بھی کپتان کوخوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔لسٹ میں وزیراعظم عمران خان کے چار معاون خصوصی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر،ڈاکٹر فیصل،رزاق داؤد اور شہباز گل کے نام بھی زیر غور ہیں۔

 

ق لیگ سے کامل علی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا نام اسلام آباد سے نشست کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔خواتین کی نشست کے لیے نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا نام بھی سینیٹ انتخابات کے لیے زیر غور ہیں۔

اگر علی ترین کے نام کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر انہیں پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا،اس حوالے سے جہانگیر ترین بھی خاصے متحرک ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سینیٹ اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کا سلسہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پرویز رشید، پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین نے علی ترین کواس اعزازسے نوازنے پرکپتان کا نہ صرف شکریہ ادا کیا ہے بلکہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کا ووٹ بھی لیکردیں گے

Leave a reply