اسلام آباد: بھارت پر کرتارپورراہداری کا بھوت اس قدر سوار ہوچکا ہےکہ اب بھارتی حکومت کھل کر پاکستان پر تنقیدی وار کررہی ہے،دوسری طرف بھارت کرتارپورپر اپنی خفت مٹانےکےلیے نئے بھونڈے طریقےاستعمال کررہے ، اطلاعات کے مطابق انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی بھونڈی کوشش پرسینیٹر فیصل جاوید نے کرارا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والی تنگ نظر جماعت کے رہنما امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ کو مودی سرکار کا حقیقی شہرہ دکھا دیا۔

امیت شاہ نےکرتاپور راہداری کو اپنی حکومت کی تاریخی کامیابی قراردیا، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ کرتارپورراہداری خالصتاًپاکستانی اقدام ہے۔فیصل جاوید نے لکھا کہ امیت شاہ نےپاکستانی کاوش کوہائی جیک کرنےکی کوشش کی، امیت شاہ سرکارسکھوں کوپاسپورٹ کی فراہمی سےگریزاں ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ سکھ یاتریوں کوپاسپورٹ کےحصول میں مشکلات کاسامناہے اور مودی سرکاری کی جانب سےسکھ یاتریوں کودھمکایاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈز ہٹوادئیے تھے۔

Shares: