دونہیں ایک پاکستان:ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، سینیٹر فیصل جاوید خان کو جرمانہ کردیا گیا

0
28

اسلام آباد: دونہیں ایک پاکستان:ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، سینیٹر فیصل جاوید خان کو جرمانہ کردیا گی،اطلاعات کے مطابق نئے پاکستان میں اب کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں ہے ،

اس دعوے کو حقیقت کی شکل اس وقت ملی جب ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا بھی چالان کردیا ۔

 

 

سوشل میڈیا پرجاری ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایک افسر فیصل جاوید خان کا چالان کررہا ہے، جبکہ فیصل جاوید اس کے پاس کھڑے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جا رہی ہے۔

Leave a reply