سینیٹررضاربانی نے وزیراعظم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں‌

کراچی: سینیٹررضاربانی نے وزیراعظم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں‌ا،طلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سینیٹ انتخابات کو قبل ازوقت کرانے سے متعلق بیان کوسخت ہزیمت کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جاب پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہی ہوں گے، ترمیم کر کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، مشتر کہ مفادات کونسل کے فیصلے بھی کابینہ خود کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے‌حوالے سے سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی رہنما رضا ربانی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن آزاد اتھارٹی ہے جو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے،

سینیٹررضاربانی نے کہا کہ موجودہ سینیٹ کی 11 مارچ کی رات 12 بجے مدت ختم ہوگی، سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہو رہے ہیں، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 59 میں درج ہے کونسا سینیٹر کب ریٹائرڈ ہوگا، سینیٹ میں شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کرانے کی بات کی گئی، شوآف ہینڈز سے سینیٹ کے انتخابات مزید پولرائزیشن کی طرف ایک قدم ہے، امید کرتا ہوں سپریم کورٹ ایگزایکٹو کے اس کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

Comments are closed.