سینیٹر رضا ربانی کی بلاول ہاوس آمد ،بلاول سے ملاقات اوراہم مشاورت

0
42

کراچی:سینیٹر رضا ربانی کی بلاول ہاوس آمد ،بلاول سے ملاقات اوراہم مشاورت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر رضا ربانی سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رضا ربانی کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ، اس اہم ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمان میں ہونے والے قانون سازیوں سے متعلق بریف کیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رضا ربانی کے درمیان مختلف پارلیمانی بلوں اور ان کے نکات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوہوئی ہے

اس موقع پربلاول بھٹونے سینیٹر رضا ربانی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے حوالے سے پی پی پی اراکین کی کارکردگی متاثر کن ہے

Leave a reply