سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد، ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا، سب ہم وطنوں کو نیا سال مبارک ہو، سینیٹر رحمان ملک نے اپنے پیغام میں کہا دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کےلئے خوشحالی، امن و ترقی کا سال ثابت ہو،اللہ تعالی جلد دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ و بیماروں کو شفا عطا فرمائے،
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پورے عزم، اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کیساتھ پاکستان کی خدمت کرنے کی راہنمائی فرمائے، آئیے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لئے دعا کریں،