اسلام آباد :چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایرانی تیل اسمگلنگ کرنے والے بہری جہاز پر سوموٹو نوٹس، اطلاعات کےمطابق چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایرانی تیل اسمگلنگ کرنے والے بہری جہاز پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے

ذفائع کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے پورٹ قاسم کراچی پر پکڑے جانے والے بہری جہاز پر وزارت داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ایرانی تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کی تفتیش کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں

اطلاعات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہےکہ ایف آئی اے ایرانی تیل اسمگلنگ کرنے والے بحری جہاز اور آسمان شامل عناصر کا تفتیش کرے،ایرانی تیل اسمگل کرنے والے بہری جہاز کے حوالے سے امریکن واچ ڈاگ کی رپورٹ کمیٹی کو جمع کیا جائے اسمگلرز کیطرف سے جہاز کے جعلی دستاویزات کی نقول کمیٹی کو فراہم کیجائے،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہےکہ کمیٹی کے ائیندہ اجلاس میں بہری جہاز کے پکڑے جانے اور ایرانی تیل اسمگلنگ پر بریفنگ دی جائے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کا پاکستان اسمگلنگ کرنے والوں کے تفصیلات کمیٹی کو فراہم کیجائے، بہری جہاز کے ذریعے پاکستان کو ایرانی تیل اسمگلنگ کرنا ایک سریس معاملہ ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کو پاکستان اسمگل کرنا ملکی و بین الالقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے اسطرح کے واقعات پاکستان کو بین الاقوامی مسائل سے دوچار کر سکتا ہے

Shares: