سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے پردے والے بیان کی مزمت کرڈالی
باغی ٹی وی : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس اور پردے متعلق بیان کی مذمت کی ہے .
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا قانون اور مذہب اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ خواتین کا احترام دیکھنے والے کی ذمہ داری ہے،کسی بھی مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ عورتوں پر تشدد، حراست اور جرائم کے لئے ان کے لباس کو قصوروار ٹھہرائے،
وزیراعظم کا بیان چونکا دینے والا ہے، کیا عمران خان نہیں جانتے کہ وہ اس طرح کے بیان سے مجرموں کو جواز فراہم کر رہے؟وزیر اعظم کے پاس اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،
شیری رحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے، خیال رہے کہ وزیر اعظم نے امریکن صحافی جونا تھن کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خواتین کو مختصر لباس پہنے سے ان پر جنسی حملوں میں دعوت اور تحریض ملتی ہے .
ہمارے معاشرے اور مغرب کے معاشرے میں بڑا فرق ہے . اس لیے یہ انہتائی احمقانہ بات ہے کہ میں نے عورتوں کی آزادی کو سلب کرنے کی بات کی ہے . بلکہ میں نے بتایا ایسے لباس سے وہ خود غیر محفوظ ہوتی ہیں. ان اس بیان پر شیری رحمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابل مزمت ہے .








