سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری کو کیا کہہ دیا
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پہ پیغام دیتے ہوئی کہا کہ بلاول کا بلا مقابلہ انتخاب ہونا جمہوریت کے دعویدار موروثیت کے علمبردار وں پر سوالیہ نشان ہے
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بلاول کو سلیکٹیڈ چئیرمن ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
بلاول بھٹوزرداری راتوں رات بڑاعہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے انتخابات کس طرح ہوئے ہیں سننےوالا ہرکوئی حیران رہ گیا ،
ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عجیب کیفیت سامنے آئی ہے ، ان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری پھرچیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،
ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان انتخابات میں سید نیرحسین بخاری سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ، ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ سیکریٹری انفارمیشن فیصل کریم کنڈی منتخب ہوئے ہیں، اور سیکریٹری فائنانس مس رخسانہ بنگش بنا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں