وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ، چیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے ووٹنگ کرائی ،

اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن نے ارکان کو ووٹنگ سےروکا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے آج جمہوری عمل پر داغ لگایا، آج جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنےسےان کاچہرہ پھر عوام کےسامنے بےنقاب ہوا، اپوزیشن ڈپٹی چیئرمین سےمتعلق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےعمل میں شریک نہ ہوئی،

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان کو جمہوریت سے نہیں اپنی ذاتی مفادات ، جائیدادوں سے دلچسپی ہے ، مولانا صاحب آج آپ کے تمام سینیٹرز نے آپ کی پالیسی پر عدم اعتماد کردیا، آج سینیٹرز نے مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پر خودکش حملہ کردیا، مولانا صاحب آپ توبہ کریں اور اکتوبر والی اپنی کال واپس لے لیں ،

Shares: