20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

بصیرو فائی سینیگال کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ہیں
0
126
president

سینیگال: 20 دن پہلے تک جیل میں قید بصیرو فائی نے اب سینیگال کے صدر کا حلف اٹھالیا ہے۔

باغی ٹی وی : 44 سالہ بصیرو فائی سینیگال کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ہیں ،صدر کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سینیگال کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینےکا اعلان کیا جو اس وقت بڑی تعداد میں بیروزگاری کا شکار ہیں،فائی نے کہا کہ وہ سینیگال کی سالمیت، قومی اتحاد اور افریقا کے اتحاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ بصیرو فائی صدارتی الیکشن سے محض 10 دن قبل تک جیل میں قید تھے اور انہیں الیکشن سے صرف 10 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا فائی اپریل 2023 سے جھوٹی خبروں اور توہین عدالت سمیت متعد الزامات کی وجہ سے جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 11 ماہ گزارے فائی ایک ٹیکس کلکٹر تھے مگر صدارتی الیکشن سے قبل سینیگال کے اپوزیشن لیڈر عثمانی سنوکو الزامات کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد سنوکو نے صدارتی الیکشن میں بصیرو فائی کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں امیدوار نامزد کردیا۔

کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے الیکشن سے 18 روز قبل ان لوگوں کے لیے عام معافی کی منظوری دی جو سال 2021 سے 2024 تک جاری سیاسی تحریک میں تشدد اور جرائم کے الزامات میں قید تھےایمنسٹی کی منظوری سینیگال کی پارلیمنٹ نے بھی دی تھی جس کے بعد بصیرو فائی کی رہائی ممکن ہوئی، سینیگال میں صدارتی الیکشن مارچ کی 24 کے منعقد ہوئے تھے جس میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے نکلے، صدارتی الیکشن میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا تھا۔

Leave a reply