چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، سینیٹ اجلاس میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے. ایوان میں 100ارکان سینیٹ موجود ہیں
بلاول زرداری بھی سینیٹ پہنچ گئے،پہلا ووٹ کس نے کاسٹ کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پولنگ ہو رہی ہے، اجلاس میں 100 اراکین موجود ہیں، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر ہیں، د واراکین مسلم لیگ ن کے غیر حاضر ہیں، سینیٹرز اپنے امیدوار کو ووٹ پول کر رہے ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا ہے. حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ،
سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش
حکومت کو لگا بڑا دھچکا، اتحادی اراکین کا چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے سے انکار
اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان
صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان
ایوان بالا میں اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 103 ہے۔ مسلم لیگ ن 30، پیپلز پارٹی 20، تحریک انصاف 14، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی ف4، جماعت اسلامی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 2، پختونخوا ملی عوامی پارٹی 2، اے این پی 1، بی این پی مینگل 1، مسلم لیگ فنکشنل 1 جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 16 ہے۔ اپوزیشن 65 ووٹوں کے ساتھ اپنی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے