سینیٹ اجلاس، زینب الرٹ بل سمیت دو بل پیش،سعودی عرب سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟ رپورٹ پیش
سینیٹ اجلاس، زینب الرٹ بل سمیت دو بل پیش،سعودی عرب سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟ رپورٹ پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے،سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3ہزار کے قریب ہے سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد 2080 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے
سینیٹ اجلاس میں زینب الرٹ،ردعمل اوربحالی بل 2020 پیش کر دیا گیا،سینیٹ میں بل وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا،اپوزیشن نے مذکورہ بل کو قائمہ کمیٹی بھجوانے کا مطالبہ کردیا،
اعظم سواتی نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ اس بل کو یہاں منظور کیا جائے،ن لیگ کے مشاہداللہ خان نے کہا کہ پہلے اس بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے،مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق نے بل کو قائمہ کمیٹی بھجوانے کی رائے دے دی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
سینیٹ اجلاس میں وزارت تعلیم نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ 10سال میں ڈاکٹریٹ کےلیے2780اسکالرشپس دی گئیں،10سال میں اسکالرشپس لینے والے172اسکالرز وطن واپس نہ آئے،
سینیٹ اجلاس میں کراچی میں ساحل سمندرپربڑھتی آلودگی کامعاملہ بھی زیر غور آیا، اس پر وفاقی وزیر علی زیدی نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ 5ہزارٹن یومیہ کچراساحل کےاطراف میں پھینکاجارہاہے.،یومیہ 400 ملین گیلنز کی مقدار میں فضلاکراچی کے ساحل پر پھینکا جارہاہے،فضلےکےباعث لنگراندازہونے والے نیوی کے جہاز زنگ سے متاثر ہورہے ہیں،
سینیٹ اجلاس میں وراثت کی اسناداورانصرام کےخطوط کابل2020پیش کر دیا گیا،بل وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نےپیش کیا،اپوزیشن کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا،