سینئر اداکارہ شکیل جو کافی عرصے سے چھوٹی سکرین سے غائب دکھائی دے رہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر اس پر بات کی ہےاور کہا ہے کہ آج کل جیسی کہانیاںلکھی جا رہی ہیں اور جیسے ڈرامے بن رہے ہیں میں ان میں کام نہیں کر سکتا. آج کل تو ڈراموں میں رشتوں کی اہمیت کو ہی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ہمارے دور میں رشتوں کی اہمیت کو کہانیوں میں بہت ہی بہترین انداز میں دکھایا جاتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز فلمی دنیا سے کیا تھا ، مجھے شروع میں ہی فلمیں ملنا شروع ہو گئیں اور میرے پاس جو
بھی فلمیں آتی گئیں میں کرتا گیا ، مجھے تجربہ نہیں تھا اس لئے وہ کردار اور فلمیں بھی کیں جو نہیںکرنی چاہیں تھیں ، اس سے مجھے بہت زیادہ نقصان ہوا. فلموں کے بعد پھر میں نے ٹی وی کا رخ کیا وہاں مجھے بہت پذیرائی ملی اور ٹی وی پر آکر میں نے کرداروں کا انتخاب کرنے میں کافی سمجھداری سے کام لیا. خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے آج بھی پیار کرتے ہیں. شکیل نے مزید کہا کہ مجھے جب تک کوئی کہانی یا پراجیکٹ پسند نہ آئے میں اس کے لئے ہاں نہیںکرتا.








