سینئر اداکار انور اقبال بلوچ لاچاری کی حالت میں‌ بیمار پڑے ، محکمہ ثقافت کو کوئی خبر نہیں‌

سینئر اداکار انور اقبال بلوچ لاچاری کی حالت میں‌ بیمار پڑے ، محکمہ ثقافت کو کوئی خبر نہیں‌ #Baaghi

سینئر اداکار انور اقبال بلوچ لاچاری کی حالت میں‌ بیمار پڑے ، محکمہ ثقافت کو کوئی خبر نہیں‌

باغی ٹی وی : پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبعیت ناساز ہے اور وہ بیمای کی وجہ سے کسمپرسی کا شکار ہیں اس حوالے سے ان کی اس حالت پر محکمہ ثقافت کو کوئی خبر نہیں‌ ہے کہا جارہا ہے کہ ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم ڈراما سیریل شمع نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

بیماری کی اس حالت میں ان کی ایک تصویر اس وقت میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے بے یارو مدد کار اور لاچاری کی صورت پر بستر بیماری پر دراز ہیں اور کسی کی مدد کی راہ تک رہے ہیں‌. ان حالات میں ان کے اہل خانہ نے کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے .

یا درہے انوز اقبال پاکستان کے صرف اداکار ہی نہیں‌ بلکہ وہ ایک استاد بھی ہیں اور بچوں کو پڑھاتے ہیں‌. . انکے والد بلوچستان سے ایک کامیاب اور نفیس سیاستدان تھے اور انکا نام حاجی محمد اقبال بلوچ تھا جنہیں ہر کوئی فرد جانتا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی آزادی میں اور گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اداد کیا۔

واضح رہے کہ انکے اہلخانہ اور دوست احباب نے انور اقبال کی صحتیابی کیلئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.