سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید منور حسن صاحب کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ، ساتھ انہوں نے انا للہ و انا الیہ راجعون ، دعا بھی تحریر کی ،
Deeply saddened by the demise of Mohtarim Munawwar Hassan saheb اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 26, 2020
واضح رہے کہ واضح رہے کہ سید صاحب آج اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے اور اپنے پیچھے لاکھوںچاہنے والوں کو سوگوار کر گئے ، سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر۔ اگست 1944 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ تعلق تقسیم برصغیر سے پہلے کے شرفاءے دہلی سے ہے۔ آزادی کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ پھر1966 ء میں یہیں سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقریر میں معروف ہو گئے۔ کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔ علاوہ ازیں بیڈ منٹن کے ایک اچھے کھلاڑی بھی رہے