سینئر ٹی وی اینکرز کا این ایف آر سی سی کا دورہ جس میں ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اصلی ہیروز وہ ہیں جنہوں نے دوسروں کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا.

سینئر اینکرز نے آج نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے سینئر صحافیوں کو سیلاب سے ہونے والی تباہی اور مسلح افواج، سول انتظامیہ اور مختلف اداروں کے کردار کے بارے میں بتایا۔ احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ اس بحران کے وقت میں اصلی ہیروز وہ ہیں جنہوں نے قیمتی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دن رات کام کیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں: متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری
اراکین اسمبلی کو کیٹگری ون کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے لیے پارلیمانی کوٹہ بنانے پر غور
بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ریسکیو اور ریلیف ٹیموں نے انتھک محنت کی ہے اور میں نے مسلح افواج اور سول انتظامیہ دونوں کے افسران سے ملاقات کی ہے جو میدان میں موجود رہے اور میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے ان کی آنکھوں میں درد اور ہمدردری دیکھتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی ضرورت بتانے پر میڈیا کو سراہا جائے اور ان کی کاوشوں کے ہم شکر گزار ہیں۔ احسن اقبال نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس قدرتی آفت پر توجہ مرکوز رکھیں اور تباہی و لوگوں کے مصائب کو اجاگر کرے۔

این ایف آر سی سی نے سینئر صحافیوں کو جان و مال کو پہنچنے والے نقصانات اور مواصلاتی ڈھانچے اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، خاص طور پر ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو کھولنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے وے فارورڈ سمیت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بریفنگ میں بتایا گیا.

Shares: