راولپنڈی :سینئرصحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل صحافی رہنما چوہدری رحمت اللہ شمسی(سی آ ر شمسی)کو کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا قبل ازیں نماز جنازہ شہباز شریف پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں چیئرمین پیمپر ا سیلم بیگ،جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمن لودھی، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، اور صحافی رہنماوں افضل بٹ،ناصر زیدی،مزدور رہنما چوہدری یاسین، سیکرٹری پریس کلب انور رضا, سینئر صحافی مطیع اللہ جان, سینئر صحافی شمشاد مانگٹ ,مرحوم کے فرزند سعد عمر، سیاسی و سماجی رہنماؤں ،صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، سی آر شمسی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے,جنازے میں شریک سابق صدر پریس کلب افضل بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے کہا کہ شمسی صاحب ورکرز کی آواز تھے, ان کی وفات سے کبھی خلا پر نہیں ہوگا, مرحوم کی رسم قل اتوار بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ اصغرمال روڈ ادا کی جائے گی۔
ٹیگز: