لاہور۔پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک مشتاق انتقال کرگئے۔ملک مشتاق اعوان کی نمازِ جنازہ کل ساڑھے 4 بجے ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ ڈیفنس جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک فیز تھری میں ادا کی جائے گی۔ملک مشتاق اعوان کے انتقال پر قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد کا اظہار افسوس۔
ملک مشتاق اعوان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔ملک مشتاق اعوان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔قمرزمان کائرہ
پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میںملک مشتاق اعوان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔چودھری منظور احمد