سینئر صحافی عزیز میمن کابہیمانہ قتل، ورثا انصاف کے تاحال متلاشی
باغی ٹی وی رپورٹ : 27 مارچ 2019 کو بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نکلتا ہے وہ دیگر شہروں کی طرح محرابپور پہچتا ہے عوام کا استقبال ہجوم اسی دن کے ایک روز بعد ایک وڈیو وائرل ہوتی ہے محرابپور کے سینئر صحافی کاوش کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کچھ خواتین سے انٹرویو لے رہے ہیں اور وہ خواتین کہتی ہیں کے ہمیں 200 روپے کا کہہ کر یہاں بلاول کے استقبال کے لیے لایا گیا مگر اب ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ وڈیو بہت وائرل ہوئی جس کے بعد عزیز میمن کو پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے دہمکیاں ملنے لگی اور عزیز میمن شکایات لیکر اسلام آباد پہچتے ہیں اور وہاں اعلیٰ حکام اور شخصیات سے ملاقات کرتے ہیں عزیز میمن بار بار یہ کہتے رہے کہ انہیں دہمکیاں مل رہی ہیں مگر کسی نے ان کی فریاد نہ سنی آج عزیز میمن کی تشدد زدہ نعش نہر سے برآمد ہوئی.
عزیز میمن قتل کی دھمکیاں ملنے پر بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے pic.twitter.com/lUNALBBVxf
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 19, 2020
کیا یہ ہے پیپلزپارٹی کی جمہوریت ہے جو ان کے خلاف آواز بلند کرے تو ان کی تشدد زدہ لاشیں ملیں؟
صحافی عزیز میمن کا قتل،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بڑا اعلان کر دیا








