سینئر صحافی عارف نظامی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ادا کی جائےگی

سینئر صحافی عارف نظامی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ادا کی جائےگی

باغی ٹی وی : سینئر صحافی عارف نظامی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے پڑھائی جائے گی ، ان کی نماز جنازہ اللہ اکبر مسجد ،مسجدچوک مین بولی وارڈ ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی .

خیال رہے کہ عارف نظامی علیل تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے ، آج انکی موت ہو گئی ہے، عارف نظامی پاکستان کے قومی اخبار نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کے صاحبزادے تھے، عارف نظامی نگران وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ٹوڈے کے بانی تھے،

عارف نظامی کی وفات پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سمیت دیگر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، عارف نظامی کا نماز جنازہ لاہور میں ہی ادا کیا جائے گا

Comments are closed.