اخبار کے سینئر رپورٹر اورکراچی پریس کلب کے ممبرفصاحت محی الدین کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرجماعت اسلامی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈپٹی سکریٹریز اطلاعات صہیب احمد اور نذیر الحسن نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ مختصر علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں جمعے کے روز فصاحت محی الدین کا انتقال ہو گیا تھا پسماندگان میں ایک بیوہ ، ایک بیٹی اور ایک بیمار ماں رہ گئی ہیں ۔
علاوہ ازیں سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے فصاحت محی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین وپسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Shares: