سینئرصحافی فصاحت محی الدین کو گزشتہ روز پاپوش نگرقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نمازجنازہ ہفتے کوبعد نمازظہرجامع مسجد بلال ناظم آباد نمبر3 میں اد اکی گئی ۔نمازجنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیزواقارب ،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ، وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق ،جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی ،سابق صدر امتیاز خان فاران،کے یوجے کے صدراعجازاحمد،گورنرسندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹرمعید پیرزادہ ،ڈائریکٹر انفارمیشن ثقلین حیدر، محمد سلیم،سینئرصحافی مقصود یوسفی ،منیرالدین ،عابد حسین،حسین عباس، عمران احمد،فیصل حسین ،منہاج الرب،واجد انصاری،طاہرعزیز،سابق پریس سیکریٹری گورنر سندھ سید وجاہت حسین ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن مکرم سلطان بخاری، ستار جاوید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی فاتحہ سوئم آج بروز اتوار 18 اپریل 2021 کو دن دو بجے سے شام پانچ بجے تک ان کی رہائش گاہ 3F-12/6 ناظم آباد 3 نزد مطب ہمدرد پر منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ مقامی انگریزی روزنامے سے وابستہ سینئر صحافی فصاحت محی الدین مختصر علالت کے بعد جمعہ کو انتقال کرگئے تھے۔

سینئرصحافی فصاحت محی الدین کو پاپوش نگرقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
Shares: