لاہور: صحافی تنظیم نے پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پولیس سرپرستی میں گنڈا عناصر کی کارروائی کی بھر پور مذمت کی ہے-
باغی ٹی وی : لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے مقامی وکیل اشفاق اور اس کے بھائی مشتاق ٹھیکیدار اور بیس سے زائد غنڈہ عناصر کی طرف سے سینئر صحافی تجمل گرمانی کے گھر کے اندر گھس کر خواتین کی بے حرمتی تجمل گرمانی ان کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی کی بد ترین شکل قرار دیا ہے-
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ کالونی آفس میں رات گئے لاہور پریس کلب اور پی یو جے کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر جاوید فاروقی ،پی یو جے کے صدر قمر زمان بھٹی ،پریس کلب کے نائب صدر سلمان قریشی ،خزانچی ظاہر شیروانی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب اور جرنلسٹس کالونی مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری خواجہ نصیر، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ پی ایف یو جے کے خزانچی ذوالفقارعلی مہتو ممبر ایگزیکٹیو کونسل پی یو جے جاوید ہاشمی سمیت لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل سیکرٹری صحافی عمر شریف ناصررضا آصف جیلانی شریک ہوئے-

اجلاس میں کہا گیا کہ صحافی کالونی میں ایل ایس کے خلاف ورزی پر سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کو روکا جائے ہائی لاز کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر ٹھیکیدار نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ پریس کلب کے رکن تجمل گرمانی کے گھر میں گھس کر حملہ کر دیا کیا اس دوران ان حملہ آوروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا اور تجمل گورمانی کی اہلیہ بیٹی اور بہن پر بھی تشدد کیا –
اس پر نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پولیس نے ساری رات اس معاملے پر ٹال مٹول کا مطاہرہ کیا اور فریقین میں صلح کے لیے دباؤ ڈالتے رہے جبکہ ایف آئی آر میں بھی حقائق کو مسخ کیا اور ایک کمزور پرچہ درج کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی صحافیوں نے اس واقعہ میں پولیس کے کردار کی شدید مذمت کی اور اس صورتحال پر آج دن ایک بجے لاہور پریس کلب میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا جائے گا-
اجلاس میں کہا گیا کہ کالونی میں ہائی لاز کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے پولیس حکام پر زور دیا کہ تجمل گرمانی کے گھر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گمراہ عناصر کو گرفتار کیا جائےلاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر جاوید فاروقی نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی اور پولیس کی مجرمانہ غفلت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ایک بجے پریس کلب پہنچیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے خلاف بھرپور انداز سے آواز اٹھائی جا سکے-








