سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے والی بکتر بند گاڑی آج اسپتال نہ پہنچ سکی جس کے باعث وہ ابھی تک اسمبلی جانے کے منتظر ہیں۔ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے اسمبلی لے جانے کے لیے روزانہ بکتر بند گاڑی پولیس لاتی تھی لیکن آج پولیس نے گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں پہنچائی۔سندھ اسمبلی اجلاس، حلیم عادل کا شرجیل میمن پر جیل میں تشدد کرانے کا الزام ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کے سامنے سانپ مارا، حلیم عادل نے بیان ریکارڈ کرالیافواد چوہدری کی حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے اور تشدد کی مذمتحلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل اسمبلی جانے کے لیے ایک گھنٹے سے گاڑی کے انتظار میں ہیں۔اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے حکم پر دو دن پہلے اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں لے جائیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا تھا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اسپتال میں وارڈ کے باہر گاڑی کے منتظر ہیں اور پولیس افسر سے تکرار کر رہے ہیں۔

سینیٹ الیکشن: رکشے یا گدھا گاڑی میں لے جاؤ، میں نے بروقت ووٹ ڈالنا ہے: حلیم عادل
Shares: