ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری

ستمبر 1965 کےدن لڑے جانے والے فضائی معرکےکے احوال پر مبنی ہے
0
47
pakistan

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

باغی ٹی وی:پاک فضائیہ کی جانب سے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئیں ایک ویڈیو کا دورانیہ 4 منٹ 17 سیکنڈز ہے جبکہ دوسری ویڈیو کا دورانیہ 7منٹ 45 سیکنڈ کی ہے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دستاویزی فلم قوم کےبہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت کو اجاگر کرنے لیے جاری کی گئی ہے دستاویزی فلم 2 اور 3 ستمبر 1965 کےدن لڑے جانے والے فضائی معرکےکے احوال پر مبنی ہے۔

بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

1965 میں پاکستان پر خاموشی کے ساتھ اچانک حملے کا پس منظر بھی یہی تھا ،کہ پاکستان کیوں برصغیر کی تقسیم کے تصفیہ طلب مسئلہ ،کشمیر کی بات کر رہا ہے، قیام پاکستان کے بعد کشمیر میں تحریک آزادی بہت زور پکڑ رہی تھی، اور حالات بھارت کے کنٹرول سے باہر ہو رہے تھے اس سے گھبرا کر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد پر پاکستان کے خلاف جارحیت کی، بھارتی فوج کے کمانڈر انچیف نے بڑھک ماری کہ ’’کل دوپہر کا کھانا آپ کو شالامار باغ میں کھلاؤں گا ‘‘ لیکن ہماری بہادری جری اور شہادت کے جذبہ سے سرشار افواج نے ان کی یہ امید خاک میں ملا دی اور وہ بی آر بی نہر بھی عبور نہ کر سکا۔

برطانوی حکام کی برمنگھم کی گرین لائن مسجد کے خلاف کارروائی

اس جنگ میں پاکستان کی بری، فضائی اور بحری فوج نے بہادری کے وہ لازوال کارنامے دکھائے کہ دنیا حیران اور دنگ رہ گئی۔ پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم نے دنیا کی حربی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا، چند منٹوں میں نو جہاز گرا دیئے، پاکستان کے شاہینوں سیسل چودھری ،سرفراز صدیقی، اور یونس اور دیگر نے بھارتی فوجی اڈوں، ہلواڑہ ،جام نگر، جمشید نگر، انبالہ کو روئی کے گالوں کی طرح اڑا کر رکھ دیا ،لاہور برکی کے محاذ پر میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنے سینے پر دشمن کے وار سہے اور اسے آگے نہیں بڑھنے دیا، مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پوری قوم اور ہمارے فن کاروں نے بھی اپنے وطن سے محبت کا ثبوت دیا-

امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

Leave a reply