لاہور:عامر لیاقت کی اہلیہ سے علیحدگی، سیّدہ طوبیٰ نے تصدیق کر دی:اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتی ہوں:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ اداکارہ طوبی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ اب انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، اس لیے وہ خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہی ہیں۔
طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔ ان کے لیے مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہے خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔
طوبیٰ عامر کی جانب سے شوہر عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت ، طوبیٰ انور سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا تھا کہ اُن کی صرف ایک شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔
قبل ازیں، ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی
عامر لیاقت نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم یہ تعلق 2020 میں طلاق پر منتج ہوا۔ جس پر بشریٰ اقبال کا کہنا تھاک ہ طلاق دینا ایک بات ہے، لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔
عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی
پی ٹی آئی رہنما نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی۔ سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گزشتہ سال زیر گردش رہیں تاہم انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ طوبیٰ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے مطابق عامر لیاقت حسین نے نامور اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار صندل خٹک سے تیسری شادی کی ہے۔صندل خٹک سے اپنی تیسری شادی کے مطابق عامر لیاقت اور صںدل خٹک نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی ہے۔