رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی فلمیں

جیسے ہی کورونا کے بادل چھٹے ہیں تو پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں رواں برس ابھی تک آٹھ نو فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں وہ الگ بات ہے کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں‌کا کیا بزنس رہا اور عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس کتنا ہے یہ الگ بحث ہے. کہا جا رہا ہے رواں برس ستمبر میں دو بڑی فلموں کا ٹاکر ہونے جا رہا ہے. ایک فلم ہے دا لیجنڈ آف مولا جٹ اور ضرار. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشاری ہیں اور اس میں ماہرہ خان، فواد خان ، گوہر خان ، عمائمہ ملک اور حمزہ عباسی اہم اور مرکزی کرداروں‌میں‌نظر آرہے ہیں. اس فلم میں‌ماہرہ خان کا بولا گیا ایک ڈائیلاگ کافی مشہور ہے ” وے

مولیا دسدے ایناں سب نوں کہ میں تیری پکی پکی مشوق آں” . فلم کافی عرصے سے تیار ہے لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی چلی گئی. اس فلم کے ساتھ شان شاہد کی فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے. دونوں بڑے بجٹ کی بننے والی بڑی فلمیں ہیں جن میں‌کاسٹ کافی ہیوی ہے کہا جا رہا ہے کہ دونوں فلمیں‌ ایک دوسرے کو باکس آفس پر ٹکر دیں گی. ستمبر کے مہینے میں‌ریلیز ہونے والی یہ دونوں‌فلمیں‌ہر حوالے سے تیار ہیں صرف ریلیز کی تاریخ کا انتظار کیا جا رہا ہے . فی الحال تو سینما گھروں میں ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جائونگا اور ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد کامیابی سے جاری ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ مزید بھی جو فلمیں ریلیز ہوں گی وہ اچھا بزنس کریں گی اور شائقین کو سینما گھروں میں لانے میں‌کامیاب ہوں گی.

Comments are closed.