سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری شہید

0
53

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضلع اننت ناگ کے علاقے بجبہاڑہ میں سنگم کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے دومقامی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق دیر رات سی آر پی ایف، فوج اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ دوران سرچ آپریشن بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،شہید ہونے والے نوجوان کیمو کولگام کے نوید احمد بٹ عرف فرقان اور ریڈوانی کولگام کے عاقب یاسین بٹ لشکرطیبہ کے رکن تھے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعرات اور جمعے کے روز پولیس اور دوسری سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے متعدد اضلاع سے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ جنوبی ضلع شوپیاں میں یف نامی علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران تین مشکوک نوجوانوں شاہد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ، ظہور احمد پڈر اور بلال احمد تیلی سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔

ضلع اننت ناگ میں بھی جمعہ کو19 راشٹریہ رائفلز ،ایس او جی ,164BN سی آر پی ایف نے ایک آپریشن کا آغاز کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں فوج نے جمعرات کی شب دیر گئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران تقریبا 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔شمالی کشمیر کے ضلع پٹن میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ایک نوجوان جنید فاروق کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند ہے۔

Leave a reply