سیرین ائیرلائن میں ہنگامی صورتحال ،مسافروں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا، ویڈیو وائرل

0
61
سیرین ائیرلائن میں ہنگامی صورتحال ،مسافروں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا، ویڈیو وائرل #Baaghi

نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا طیارے کے اندر موجود مسافروں کی چیخ و پکار ،کلمہ طیبہ ، درود پاک کا ورد شروع کر دیا-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز سیرین ائیر لائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مسافروں کو خوف سے چیخ پکار اور کلام پاک کا ورد کر رہے ہیں-


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ائیر لائن کی پرواز میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب موسم کی خرابی کے باعث جہاز ہچکولے لینا شروع ہو گیا تو مسافروں میں کوف کی لہر دوڑ گئی اور مسافروں نے دورد پاک کا ورد شروع کر دیا -تاہم طیارہ کسی بھی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا –

Leave a reply