سیرین ایئر (SereneAir) ایک نجی پاکستانی ایئر لائن ہے جس نے جنوری 2017ء میں پروازیں شروع کیں. یہ ائیر بلو، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور شاہین ایئر کے بعد چوتھی ایئر لائن ہے جس نے اندرون ملک سے اپنے فلائیٹ آپریشن کا آغاز کیا. تاہم اب سیرین ایئر نے اپنے فلیٹ سےایئر بس(اے-330-200) طیارے نکالنے اور انہیں واپس کرنے پر غور شروع کر دیا ہے.

اگر سیرین ایئر اپنے فلیٹ سے ایئر بس طیارے نکالتا ہے تو پھر اسے پاکستان نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت اپنے انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فلیٹ میں مزید ایک بوئینگ طیارہ 737-800 شامل کرنا پڑے گا.

سیرین ایئر کا دعوی ہے کہ ان کی سروسز دیکر ایئر لائینز کی نسبت بہتر ہیں جبکہ ان کا دوران پرواز مسافروں کیلئے ریفریشمنٹ اور کھانا بھی انتہائی لزیز ہے.سیرین ایئر دیگر ایئر لائینز کی نسبت مسافروں کو سامان بھی زیادہ رکھنے کی سہولت فراہم کررہی ہے.

سیرین ایئر کے فلیٹ میں کل 7 طیارے ہیں جن میں سے 3ایئر بس(اے-330-200)ہیں جس میں مسافروں کی کل گنجائش 299 فی کس ہے جبکہ 4 طیارے (بوئیگ 737-800) ہیں اور ان میں 189 مسافروں کی گنجائش ہے.

سیرین ایئرکے فلیٹ میں تین ائر بس طیاروں کا اضافہ 2020-2021 میں ہوا تھا تاہم اگست2020 میں AP-BNE طیارے کو لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ اپریل 2021 میں AP-BNF طیارہ لیز کروایا گیا اور اس کے بعد تیسرا طیارہ AP-BNG جون 2021 میں حاصل کیا گیا.

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ 2016 میں سیرین ایئر کواجازت نامہ جاری کیا تھا اور سیرین ایئر نے اپنا پہلا طیارہ بوئینگ 737-800 نومبر 2016 میں حاسل کیا تھا.ایک ہفتے کے ایئر آپریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد سیرین ایئر کے طیارے نے اپنی پہلی کمرشل پرواز اسلام آباد سے کراچی کیلئے 29 جنوری 2017 کو بھری.

Shares: