سیر و تفریح کے لئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کا استعمال،وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
39

سیر و تفریح کے لئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کا استعمال،وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے بعض مقامات پر عید کی چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو لائف جیکیٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتی سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلی نے حفاظتی انتظامات کے بغیر نہروں میں نہانے پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی نے بعض مقامات میں ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال کی جانے والی کشتیوں میں گنجائش زیادہ سواریاں بٹھانے پر بھی پابندی لگانے کی ہدایت بھی کی،اور کہا کہ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، اس طرح کی سرگرمیوں سے ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں ایسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، لوگوں کے جانوں کا تحفظ سب سے مقدم ہے، انتظامیہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات یقینی بنائے، عوام خصوصا نوجوان خود بھی اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،

گزشتہ روز تین کشتوں کے ڈوب جانے کی وجہ سے تقریبا 18 افراد ڈوب گئے تھے۔ 7افراد زندہ نکالے گئے جبکہ تین افرادکی ڈیڈ باڈیز نکالی گئی تھی.اب بھی کچھ افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش کیلئے ریسکو اپریشن جاری ہے

Leave a reply