مسلح افوج کے سربراہان کا آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ، اہم امور پر بریفنگ دی گئی
باغی ٹی و ی :وطن عزیز کی مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز اٹیلی جنس نے (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
General Nadeem Raza, #CJCSC, General Qamar Javed Bajwa, #COAS, Admiral Zafar Mehmood Abbasi, #CNS and Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, #CAS visited HQ #ISI. Lieutenant General Faiz Hamid, DG ISI received the CJCSC and Services Chiefs at Directorate General ISI. (1/2) pic.twitter.com/AsXOkdkukv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 16, 2020
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں، مسلح افواج کے سربراہان کا استقبال کیا۔ اعلیٰ عسکری قیادت کو کنٹرول لائن، مقبوضہ کشمیر اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔