حکومت پنجاب کی ہدایت پر میاں چنوں میں بھی "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام آغاز کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر سرپرستی بلدیہ کے افسران و سینیٹری ورکرز فیلڈ میں نکل پڑے، بلدیہ کا عملہ سڑکوں ، گلی محلوں کو صاف کرنے میں مصروف ،، جبکہ سڑکوں کی دھلائی کا کام بھی کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں بستی مسان، کلمہ چوک اور 30 چک میں صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور سینٹری انچارج کو بہتر کام پر شاباش دی اور انعام سے نوازا

میاں چنوں کے علاقے 129 پندرہ ایل زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے دارون فائرنگ
فائرنگ کی زد میں آکر 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ عرفان ولد ظفر جبکہ زخمیوں میں 36 سالہ شہزاد ولد صادق, 25 سالہ فیصل ولد صادق, 55 سالہ صادق ولد علی احمد شامل ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں ک ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا

Shares: