خدمت آپکی دہلیز مہم کی تیاریاں مکمل

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے خدمت آپکی دہلیز مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں-

عوامی خدمت کے اس پروگرام کے تحت تین ہفتے کے دوران شہروں اور دیہات میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کیا جائیگا-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چاروں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیز کا اچانک دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے میٹنگز کیں-ڈپٹی کمشنر نے سینیٹری ورکز سے ملاقات کی اور مشینری کا جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹس افسران ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پروگرام کے تمام مقررہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے

پروگرام کے تحت میونسپل سروس کی بہتری،وال چیکنگ،تجاوزات کے خاتمہ،صفائی، نکاسی آب کے مسائل حل کرنے،شجر کاری کیلئے مرحلہ وار مہم چلائی جائیگی-انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ سرگرمیوں کو ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا اور بہترین کام کرنے والے افسران و ورکرز کو انعامات دیئے جائینگے -ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سرگرمیوں بارے عوام سے بھی فیڈ بیک لیا جائیگا،شکایت پر متعلقہ افسر کیخلاف ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ پروگرامز میں عوام غیر سرکاری تنظیموں کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی-

Comments are closed.